پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو چکی ہے: رمیز راجہ 

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو چکی ہے: رمیز راجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے اور آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان اس کا منہ بولتا ثبوت ہے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول ہے یہ دنیا کی بہترین ٹیمیں ہے پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز دلچسپ ثابت ہوگی اور شائقین کرکٹ خوب انجوائے کریں گے رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں نچلی سطح پر کرکٹ کے فرو غ کے لئے بھی کام جاری ہے جس کے اثرات مستقبل میں نظر آئیں گے بورڈ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی کوشاں ہے۔