دورہ پاکستان یاد گار بنانے کی کوشش کرینگے، فل سالٹ 

دورہ پاکستان یاد گار بنانے کی کوشش کرینگے، فل سالٹ 

  

 کراچی (این این آئی)انگلش کرکٹر فل سالٹ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ ہمارے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔پریکٹس سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آپس میں گفتگو کی ہے کہ پچ کیسی ہوگی اور بولرز کی حکمت عملی کیا ہوسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اکیلا نہیں، کافی کھلاڑی یہاں پی ایس ایل کھیل چکے ہیں تو ہمیں کافی معلومات ہیں۔فل سالٹ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران یہاں کے کراوڈ کا بھی کافی اندازہ ہوگیا تھا،ہم فل ہاوس کراوڈ کے سامنے کھیلنے کیلئے پرامید اور پرجوش ہیں۔انگلش کرکٹر نے کہا کہ سترہ سال بعد انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کافی اسپیشل موقع ہے، ہر کھلاڑی کو اس دورے کی اہمیت اور اس کی کشش کا اندازہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس دورے کیلئے ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، ورلڈ کپ سے قبل ہر کوئی اپنا بہترین کھیل پیش کرے گا۔انگلش کرکٹر فل سالٹ نے کہا کہ یہ پاکستان کی ہوم کنڈیشنز بھی ہیں، ہمیں یہاں جیت کیلئے بہت اچھا کھیلنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -