انگلش ٹیم کو خوبصورت پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، آفریدی

انگلش ٹیم کو خوبصورت پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، آفریدی

  

کراچی (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے سیلاب متاثرین کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلش ٹیم کو خوبصورت پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے انگلش کرکٹرز کی امداد کا سن کر اچھا لگا۔ سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم ہماری میزبانی کو انجوائے کرے گی۔

 اور بہترین کرکٹ کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -