پاک انگلینڈ سیریز، آخری میچ کے تمام ٹکٹس فروخت 

 پاک انگلینڈ سیریز، آخری میچ کے تمام ٹکٹس فروخت 

  

 کراچی(آئی این پی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے،کراچی میں ہونے والے ابتدائی چار میچز کے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس بھی نایاب ہوچکے ہیں البتہ منگل جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے  میچز کے کچھ ٹکٹس تاحال فروخت کے لیے دستیاب ہیں،مہمان ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی ٹکٹوں کے فروخت میں بھی تیزی آگئی ہے، اتوار 25ستمبر کو ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، آن لائن ٹکٹوں کی ویب پر چھٹی کے روز کے تمام ٹکٹس سولڈ آٹ بتائے جارہے ہیں،اتوار کے علاوہ منگل، جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے میچز کے بھی 1500روپے مالیت کے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جب کہ 250روپے والے جنرل انکلوژر کے ٹکٹس 70فیصد فروخت ہوچکے ہیں،500روپے والے فرسٹ کلاس اور 750روپے والے پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹس  تاحال فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے جس طرح سے شائقین ٹکٹ خرید رہے ہیں قابل تعریف ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تمام میچ میں سٹیڈیم ہاؤس فل ہوں گے ٹکٹوں کے ختم ہوجانے کے باوجود بھی شائقین ٹکٹ کی مانگ کررہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -