ڈیوس کپ ٹینس، آسٹریا کو پاکستان کے خلاف برتری حاصل

ڈیوس کپ ٹینس، آسٹریا کو پاکستان کے خلاف برتری حاصل

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریا کو  پاکستان کیخلاف دو - صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔کلے کورٹ پر دونوں سنگلز میں آسٹریا کے پلیئرز کامیاب ٹھہرے۔ پاکستان کے محمد شعیب کو جیوریج راڈیوناؤ نے چھ - تین، چھ - ایک سے شکست دی۔مذمل مرتضیٰ کو فلپ مائزولچ نے چھ - ایک اور سات - چھ سے ہرایا۔ورلڈ گروپ کی ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز اور ریورس سنگلز کے مقابلے ہوں گے قومی کھلاڑیو ں نے عمدہ کھیل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -