انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئن شپ 22 ستمبر سے کھیلی جائیگی

انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئن شپ 22 ستمبر سے کھیلی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئن شپ 22 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگی  پاکستان آرمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
 فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف 6 محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ان ٹیموں کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 24 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔