ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مرحلہ وار ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ

ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مرحلہ وار ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ

  

 لاہور(آئی این پی)پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مرحلہ وار ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو آئندہ ہفتے ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ٹیم آفیشلز کو ادائیگیاں کی جائیں گی،واضح رہے کہ ایشیا کپ اور کامن ویلتھ گیمز کے واجبات کی کھلاڑیوں کو ادائیگیاں باقی ہیں اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ان کی ادائیگیوں کا سلسلہ جلد شروع کردیاجائے گا جس کے لئے اقدامات کرلئے ہیں مرحلہ وار کھلاڑیوں کو ادائیگی کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -