بینکوں کے قرضوں،ڈیپازٹس،سرمایہ کاری میں اضافہ

بینکوں کے قرضوں،ڈیپازٹس،سرمایہ کاری میں اضافہ

  

       اسلام آباد  (اے پی پی)شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں، ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں اگست  کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینہ میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 10922 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں 0.6 فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 22.2 فیصدزیادہ ہے، جولائی 2022 میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 10858 ارب روپے اوراگست2021 میں 8936 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر15.3 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر0.2 فیصدکا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید :

کامرس -