امریکہ کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے تاریخی موقع کو کھونا نہیں چاہیے:شیلا جیکسن
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے سیلاب متاثرین کی صورتحال پر امریکی ایوان نمائندگان کو بریفنگ دی ہے۔جس میں انہوں نے کہا کہ حد نگاہ پانی ہی پانی، سیلاب کا پانی نکلنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے، پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔رکن کانگریس نے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کیلئے بھی اپیل کردی۔ شیلا جیکسن نے امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر دکھائیں اور کہا کے ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے اس تاریخی موقع کو کھونا نہیں چاہیے۔
شیلا جیکسن