ملکہ الزبتھ کے تابوت کی جانب  بڑھنے والا شخص گرفتار

  ملکہ الزبتھ کے تابوت کی جانب  بڑھنے والا شخص گرفتار

  

لندن(آئی این پی)لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ الزبتھ کے تابوت کی طرف بھاگنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز رات 10 بجے ویسٹ منسٹر ہال میں ایک شخص نے ملکہ کے تابوت کی جانب دوڑ لگا دی۔تابوت کی طرف بڑھنے والے شخص کو ڈپلومیٹک پولیس اور پارلیمنٹ پروٹیکشن پولیس نے پبلک ایکٹ آرڈر کے تحت حراست میں لیا۔اس اقدام کے دوران ملکہ کے آخری دیدار کا مرحلہ کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار رہا تاہم بعد ازاں لوگوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی۔

 شخص گرفتار

مزید :

صفحہ اول -