اقوام متحدہ کا پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی گلیشیر میپنگ کروانے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کا پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی گلیشیر میپنگ کروانے کا فیصلہ

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کے شمال میں موجود 5 ہزار گلیشیرز کی میپنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے اس سروے کے ذریعے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور اس کے نتیجے میں گلیشیرز کے پگھلنے کی رفتار معلوم کرکے ایک ایسا نظام بنانے کی کوشش کی جائیگی جس سے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے تباہی سے بچا ممکن بن سکے اور سیلاب جیسی آفتوں کے حوالے سے پیشگی انتباہ جاری کیا جا سکے۔اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی یونائٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی کے منصوبے کے مطابق اگلے 18 ماہ کے دوران 5 ہزار گلیشیئرز کی میپنگ کی جائے گی۔پاکستان میں یو این ڈی پی کے نمائندے کنوٹ اوسٹبی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ  پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز موجود ہیں، ان گلیشئیرز کی میپنگ کا عمل اس لیے بہت جلد مکمل کرنا ضروری ہے کیونکہ تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز کی وجہ سے پھاڑوں میں جھیلیں بن گئی ہیں جو کہ مستقبل میں موجودہ خطرناک سیلاب کی طرح نشیبی علاقوں میں دوبارہ کسی بڑے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

میپنگ

مزید :

صفحہ اول -