خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا  سی بی سی ٹیسٹ مفت کر دیا گیا

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا  سی بی سی ٹیسٹ مفت کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں ڈینگی کا سی بی سی ٹیسٹ مفت کر دیا گیا۔پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح کے پی میں بھی ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے اور صوبے میں ایک دن میں 361 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق  مردان سے تھا۔اس کے علاوہ مردان میں ہی مزید 88 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 144 اور اسلام آباد میں 100 سے زیادہ افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔اس کے علاوہ لاہور میں 89 اور راولپنڈی میں 70 مریض سامنے آئے  جبکہ گوجرانوالا، ملتان، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی ڈینگی کے نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

 ٹیسٹ مفت

مزید :

صفحہ آخر -