امپورٹڈ حکومت این آر او لینے میں شیر نکلی،عمر سرفراز چیمہ

  امپورٹڈ حکومت این آر او لینے میں شیر نکلی،عمر سرفراز چیمہ

  

لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے نیب ترمیمی بل 2022 کے تحت کرپشن کیسز ختم کیے جانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوامی خدمت میں ڈھیر جبکہ این آر او لینے میں شیر نکلی۔ این ار او 2 کے تحت من پسند احتساب کی بندر بانٹ کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔ سازش کے تحت اقتدار حاصل کر کے اپنے کیسز ختم کرنے کے مشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ احتساب عدالتوں نے 50 سے زائد کرپشن کے ریفرنسز واپس کر دیئے۔ شریف برادران، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت ساری کرپٹ پی ڈی ایم قیادت کو کلین چٹ مل گئی۔

عمرچیمہ 

مزید :

صفحہ اول -