غیر قانونی طور پر کراچی میں داخل ہونیوالے 7افغان باشندے گرفتار

غیر قانونی طور پر کراچی میں داخل ہونیوالے 7افغان باشندے گرفتار

  

کراچی(این این آئی)عوامی کالونی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے کراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا کورنگی عوامی کالونی پولیس نے گشت کے دوران کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سے 7 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا افغانی باشندے غیر قانونی طورپربغیر کسی ملکی شناخت کے کورنگی سنگر چورنگی پر گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے گرفتار افغان باشندوں کے نام بظاہر خداداد،سرفراز، عبدالخالق، عبداللہ، ابراھیم, طاہر، مولاداد اور شاری گل معلوم ہوئے۔ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ سے چیک کیا جارہا ہے گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

افغانی گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -