کرپشن زدہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ، فیاض الحسن 

 کرپشن زدہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ، فیاض الحسن 

  

لاہور(این این آئی)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام سیلاب اور مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور وزیر اعظم بیرونی دوروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں،انہیں کسی صورت عوام کی فکر نہیں راولپنڈی پبلک سیکرٹریٹ میں وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا  مہنگائی سے پوری قوم کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے مہنگائی سے تنگ آکر مزدور طبقہ خودکشیاں کر رہا ہے۔ لوگوں کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت عیاشیاں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا مشن صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنا ہیں عوام کی ان کو نہ کبھی فکر تھی اور نہ ہے یہ مفاد پرست ٹولہ ہے جو کہ اپنے اقتدار کو طول دے کر ملک کو لوٹنا چاہتا ہے الیکشن جلد نہ ہوئے تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ہمارا مطالبہ شفاف اور جلد الیکشن ہیں جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے امپورٹڈ حکومت کے دور میں کرائم کی شرح، بے روزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے سب مسائل کی وجہ کرپٹ امپورٹڈ حکومت ہے۔کرپٹ مافیا سے نجات میں ہی ملک کی بقا ء ہے۔

فیاج الحسن چوہان 

مزید :

صفحہ آخر -