سعودی عرب اور پاکستان دکھ سکھ کے ساتھی ہیں، سینیٹر اسحاق ڈار 

سعودی عرب اور پاکستان دکھ سکھ کے ساتھی ہیں، سینیٹر اسحاق ڈار 

  

ریاض (عمران اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دکھ سکھ کے ساتھی ہیں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کر رہا ہے جس پر ہم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ممنون ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے ویڈیو لنک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سینٹر اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا کارکنان کو بڑا واضع پیغام ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکے یہ وقت خدمت کرنے کا ہے اور سیلاب زدگان کی مدد کو یقینی بنا کر انہیں زندگی کی طرف واپس لانے کا ہے اس لئے تمام لیگی ارکان دل کھول کر عطیات دیں اور اپنے ہم وطنوں کی مصیبت کی گھڑی میں سہارا بنیں۔سینٹر اسحاق ڈار نے شیخ سعید احمد کو مسلم لیگ ن سعودی عرب کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر سمیت ملک منظور اعوان کو جنرل سیکرٹری اور دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے یکجان ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلم لیگ ن بہتر انداز میں ملکی خدمت کا فریضہ انجام دے سکے تقریب سے مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے جنرل سیکرٹری ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر اور پی ایم ایل این انٹرنیشنل افیئرز کے کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کے نومنتخب صدر شیخ سعید احمدنے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار 

مزید :

صفحہ آخر -