کراچی،  3ارب 20کروڑ روپے کا جعلی پنشن سکینڈل،نیب کو نوٹس جاری

کراچی،  3ارب 20کروڑ روپے کا جعلی پنشن سکینڈل،نیب کو نوٹس جاری

  

 کراچی(آئی این پی)کراچی کی احتساب عدالت نے 3ارب 20کروڑ روپے کے جعلی پنشن اسکینڈل میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا،  تفصیلات کے مطابق جعلی پنشن اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامر ضیا سمیت دیگر 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی،ریفرنس میں گرفتار سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامر ضیا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران ملزم ریاض کی جانب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا کہ نیب قوانین میں نئی ترمیم کے بعد ریفرنس کی سماعت حیدرآباد میں ہونی ہے،عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8اکتوبر تک جواب طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی مذیدسماعت ملتوی کردی۔

نیب 

مزید :

صفحہ آخر -