ترکیہ سے ٹرین سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر تفتان پہنچ گئی
دالبندین (این این آئی)ترکیہ سے ایک اور ٹرین سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر تفتان پہنچ گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک اور مالبردار ٹرین 17 بوگیوں پر مشتمل سیلاب متاثرین کے لئے ترکیہ کی جانب سے بھیجی گئی سامان لیکر تفتان بارڈر پہنچ چکی ہے اب تک برادر ملک ترکیہ کی جانب سے دومالبر ٹرینوں نے 45 بوگیاں پر مشتمل سامان بزریعہ ٹرین ضلع چاغی کے سرحدی علاقہ تفتان بارڈر پہنچ چکیں ہیں ایک ٹرین 28 بوگیاں تفتان سے لیکر دالبندین اسٹیشن پہنچی چکی ہے دالبندین اسٹیشن سے سامان بوگیوں سے اتار کر اندرون ملک متاثرین کے لئے روانہ کردیا گیاہے جبکہ 17 بوگیوں پر مشتمل امدادی سامان تفتان سے بائی ٹرین دالبندین اسٹیشن تک پہنچا دیگی ریلوے ذرائع کے مطابق مزید بھی امدادی سامان بزریعے ٹرین دالبندین پہنچ جائینگے۔
ٹرین سیلاب