مالا کنڈ ڈویژن کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائیگا:کور کمانڈر پشاور

  مالا کنڈ ڈویژن کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائیگا:کور کمانڈر پشاور

  

       پشاور(این این آئی)کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے کہاہے کہ خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مالاکنڈ ڈویژن کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گاہم نہ صرف اس کی نفی کرتے ہیں بلکہ ہر حال میں ریاست کی رٹ بحال کریں گے۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے سوات، بونیر اور مردان کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف نے مالاکنڈ ڈویڑن میں امن کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا واضح حکم دیا ہے، خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مالاکنڈ ڈویڑن کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گاعلاقے کے لوگوں سے درخواست ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے گریز کریں یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ جیسے فوج نے ان دہشت گردوں کو صلح کے عمل کی آڑ میں واپس آنے کی اجازت دے دی ہو، ہم نہ صرف اس کی نفی کرتے ہیں بلکہ ہر حال میں ریاست کی رٹ بحال کریں گے۔ کور کمانڈ نے کہاکہ اس طرح کے منفی خیالات عوام میں خوف اور عدم اعتماد پیدا کرتے ہیں، ہم انہیں آڑے ہاتھوں لیں گے، مقامی لوگ تعاون کریں،یہ 2009 نہیں بلکہ 2022 ہے،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں بھی ایکشن لیں گے۔

کور کمانڈر پشاور

مزید :

صفحہ اول -