ٹیپ نارتھ زون کا انتخابی معرکہ، بزنس مین پینل نے میدان مار لیا

ٹیپ نارتھ زون کا انتخابی معرکہ، بزنس مین پینل نے میدان مار لیا

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ نارتھ زون کا انتخابی معرکہ بزنس مین پینل نے میدان مار لیا۔کارپوریٹ کلاس کی 6نشستوں پر بزنس مین پینل کے 6امیدواروں کا کلین سویپ، فاؤنڈر گروپ کے تینوں امیدواروں کو شکست، ایسوسی ایٹس کلاس کی تینوں نشستوں پر بزنس مین پینل پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکا ہے لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والے الیکشن میں بزنس مین پینل کے آغا طارق سراج، ندیم اقبال، محمد احمد، نبیل شاکر، توقیر اختر دائم، عابد الدین کامیاب قرار دیئے گئے ان کے مدمقابل رانا غفورخان، صبور ملک، چودھری مبشر علی جن کا تعلق فاؤنڈر گروپ سے تھا شکست سے دوچار ہونے میں بزنس مین پینل 6نشستوں پر کامیاب ہو گیا ہے فاؤنڈر گروپ ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکا۔ بزنس پینل کے پشاور سے تعلق رکھنے والے عابد الدین نے لاہور سے 84اسلام آباد سے 35کل 119ووٹ حاصل کئے لاہور کے محمد احمد نے لاہور سے 93اسلام آباد سے 38ووٹ حاصل کئے ان کے کل 131ووٹ بنے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے پینل شاکر نے لاہور سے 90اسلام آباد سے 33ووٹ حاصل کئے ان کے ووٹوں کی کل تعداد 123بنی ہے آغا طارق سراج نے لاہور سے 98اسلام آباد سے 40ووٹ حاصل کئے ان کے ووٹ 138بنے ہیں فیصل آباد کے ندیم اقبال لاہور سے 93اور اسلام آباد سے 42ووٹ لے کر کل 135 ووٹ حاصل کئے ہیں اسلام آباد کے توقیر دائم ہے لاہور سے 79اسلام آباد سے 45ووٹ حاصل کر کے کل 124ووٹ حاصل کئے ہیں فاؤنڈر گروپ کے ہارنے والے رانا غفور خان نے لاہور سے 41اور اسلام آباد سے 19کل 60ووٹ حاصل کئے ہیں مبشر علی نے لاہو رسے 27اسلام آباد سے 19ووٹ حاصل کئے صبور ملک نے لاہور سے 25اسلام آباد سے 23ووٹ حاصل کئے بزنس مین پینل سے کلین سویپ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -