ایم کیو ایم کے تحفظات  وزیراعظم کی ہدایت پر رانا ثناء اللہ آئندہ ہفتے کراچی جائینگے

  ایم کیو ایم کے تحفظات  وزیراعظم کی ہدایت پر رانا ثناء اللہ آئندہ ہفتے ...

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹریٹ کرائم میں اضافہ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کراچی کا دورہ کریں گے۔وزیر داخلہ راناثنااللہ آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔۔ پولیس،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے ملاقات ہو گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ کا ایم کیوایم مرکز بہادرآباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔ ایم کیوایم کیلاپتہ کارکنان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کرینگے۔رانا ثنااللہ کا سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد ہو گا۔

ایم کیو ایم

مزید :

صفحہ اول -