رانا شمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف، دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

  رانا شمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف، دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) گلگت بلتستان سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف ہو گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں نیا غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا غیر مشروط معافی نامہ داخل کرا دیا ہے، رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے۔ایک صفحے پر مشتمل معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں غلطی سے ہائی کورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا، اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلبگار ہوں جو غلطی دراصل نہیں ہونی چاہئے تھی، دس نومبر 2021 کے بیان حلفی میں جج کا نام مس انڈرسٹینڈنگ کی وجہ سے شامل ہوا، میں اپنے بیان حلفی کے متن کو واپس لیتا ہوں، اپنے غلط بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

رانا شمیم کیس 

مزید :

صفحہ اول -