کراچی میں ڈینگی کیسز میں 100 فیصد اضافہ
کراچی(آئی این پی)کراچی میں ڈینگی کے وار تیزی سے جاری ہیں اور شہر میں ایک دن میں ڈینگی کیسز میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا طبی ماہرین کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 403 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اسی حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مریضوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے اور اسپتالوں پر ڈینگی مریضوں کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کراچی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 161 کیسز رپورٹ کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ اس کے علاوہ قومی ادارہ برائے صحت نے ڈینگی کے کسی نئے ویرینٹ کی تردید کردی ہے طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی وائرس کی چار قسمیں ہیں اور کوئی نیا اسٹرین یا ویرینٹ سامنے نہیں آیا۔
ڈینگی کیسز