سیلابی علاقوں میں ادویات‘صاف پانی کی قلت سنگین مسئلہ، بھٹو جونیئر

سیلابی علاقوں میں ادویات‘صاف پانی کی قلت سنگین مسئلہ، بھٹو جونیئر

  

  اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگر دوا مل بھی جائے تو دوا کھانے کے لیے صاف پانی نہیں ایک انٹرویو میں ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگ اپنی حکومتوں کو نمائندہ تسلیم نہیں کرتے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ادویات کے ساتھ صاف پانی کی عدم فراہمی بھی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے کیونکہ صاف پانی کے بغیر دوائیں لینا ممکن نہیں اور کئی افراد اس مشکل سے دو چار ہیں شہریوں کے ساتھ ساتھ سیلاب لاتعداد مویشیوں کو بھی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی میں کئی مویشیوں کی لاشیں دیکھیں مویشیوں کی لاشوں کے باعث متعدد علاقوں میں شدید تعفن پھیلا ہوا ہے صوبائی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے بھٹو جونیئر نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں میں حکومتوں کی کارکردگی پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ موجودہ حکمرانوں کو اپنے نمائندوں کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرتے، پاکستان کے جمہوری نظام میں کئی مسائل موجود ہیں، حکمراں جماعتیں لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے ووٹ لیتی ہیں، فلاحی تنظیموں کو بھی فنڈز کی قلت کے باعث فلاحی کام کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

بھٹو جونیئر

مزید :

صفحہ آخر -