ملک بھر میں 5سے 11سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ 

ملک بھر میں 5سے 11سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ 

  

لاہور(این این آئی)وفاقی وزارت صحت نے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 5 سے 11 سال تک کے بچوں کیلئے مہم 19 سے 24 ستمبر تک چلائی جائے  گی۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں ویکسی نیشن ہوگی، اگلے مرحلے میں ملک کے دیگر حصوں میں مہم شروع ہوگی۔تحقیق کے مطابق 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو بھی کورونا خطرات لاحق ہیں۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچوں کے ذریعے دوسروں کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، عالمی ہدایات اور نتائج کے بعد ریسرچ کو مدنظر رکھ کر مہم شروع کی جا رہی ہے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کی صحت کیلئے مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

ویکسینیشن مہم

مزید :

صفحہ آخر -