عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے  زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس 

  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے  زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کوہاٹ روڈ کے علاقے زنگلی میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سینیٹر حافظ حمداللہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مدرس مولانا عبدالقیوم حقانی‘ مفتی ندیم محمودی‘ مولانا عبدالواحد قریشی‘ سیرت النبیؐ کانفرنس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مقامی رہنما مولانا کاشف آفریدی‘ جمعیت علمائے اسلام کے مقامی قائدین قاری محمد ریاض‘ صاحب زادہ محمد شفیق‘ حاجی احمد آفریدی‘ مولانا خیال اکبر آفریدی اور دیگر عہدیداروں و کارکنوں اور اہل علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ اور کامیابی کا واحد ذریعہ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -