پشاور و صوبے کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان 

  پشاور و صوبے کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں اور بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش تیمرگرہ میں 44 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ بالاکوٹ میں 26، میرکھنی 18، مالم جبہ 16 اوربونیر میں 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -