منشیات سمگلر گرفتار،چار کلو ہیروئن برآمد

  منشیات سمگلر گرفتار،چار کلو ہیروئن برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ پشتخرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے، جبکہ ملزم کے قبضہ سے 4 کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئن برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پشتخرہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث افراد کسی بھی وقت رینگ روڈ پشتخرہ  کے راستے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان نے رینگ روڈ پر ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم مستقیم ولد حاجی بہادر کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، جس کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہے جس کی نشاندہی پر دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا جائے گا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے4 کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئین  برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -