مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی پولیس نے حریت رہنما مولانا سرجان برکاتی کو گرفتار کرلیا

 مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی پولیس نے حریت رہنما مولانا سرجان برکاتی کو گرفتار ...

  

       سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سینئر حریت رہنما اور معروف مبلغ مولانا سرجان برکاتی کو ضلع شوپیاں سے گرفتار کر لیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولانا سرجان برکاتی کی گرفتاری قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے تین معروف مذہبی رہنماؤں مولانا عبدالرشید داؤدی، مشتاق احمد ویری اور عبدالمجید ڈار المدنی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کے دو دن بعد عمل میں آئی مولانا سرجان برکاتی کے خاندان کے ایک رکن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں پولیس نے (ہفتہ) پونے سات بجے کے قریب گرفتار کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے جاری گرفتاریوں کی لہر پر شدید تشویش کا اظہار کیا  انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ علاقے میں گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مذہبی رہنماؤں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے متعددپرکالا قانون پی ایس اے لاگو کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے وحشیانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کو اپنی منصفانہ جدوجہدسے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتے اور وہ مکمل کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حریت رہنما گرفتار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -