کلیم اسسمنٹ کمیٹی کا گاؤں گَرہ بلوچ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کا دورہ

  کلیم اسسمنٹ کمیٹی کا گاؤں گَرہ بلوچ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامر آفاق کے احکامات کی روشنی میں تشکیل دیے گئے کلیم اسسمنٹ کمیٹی نے گاؤں گَرہ بلوچ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کا دورہ کیا۔ جدید نظام کیساتھ کوارڈینیٹس حاصل کیے گئے اور رپورٹ بھی مرتب کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹانک جمشید عالم خان نے گاؤں گرہ بلوچ میں ٹیموں کی نگرانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے انہیں اس نئے سروے کی شفافیت سے متعلق آگاہ کیا۔ متاثرہ خاندانوں کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ٹانک ان کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کو امداد فراہمی کے ساتھ ساتھ سروے کا عمل بھی جاری ہے جبکہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ منقطع ہونے والی رابطہ سڑکوں کی بحالی سے آمد و رفت کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں کو بھی تیز کیا جا سکے۔