ڈیرہ،چہلم امام حسین ؓ  عقیدت واحترام سے منایا گیا

ڈیرہ،چہلم امام حسین ؓ  عقیدت واحترام سے منایا گیا

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پورے ملک میں چہلم امام حسینؓ عقیدت و احترام سے منایاجارہا ہے۔ چہلم امام حسینؓ کی مناسبت سے ڈیرہ کی قدیمی امام بارگاہ تھلہ پیر بموں شاہ سے علم اور ذوالجناح کا روائتی جلوس روانہ ہوا جس میں شریک عزاداروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی۔ ذاکر واحد بخش خاور نے کربلا کے اسیروں کی داستان بیان کی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام نوحہ خو اں پارٹیوں نے شرکت کی۔ جلوس کے راستوں میں لنگر و نیاز کا سلسلہ جاری رہا۔تعزیہ کا جلوس حسینی چوک سے ہوتا ہواتھلہ یلہ شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ بزرگ پیر سید علی رضا شاہ بخاری نے جلوس کو سلامی دی، ڈیرہ سمیت ملک بھر میں امن و امان اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے یکجہتی کیلئے جلوس میں شرکت کی۔ 21اور22صفر کو حیدر شاہ شیرازی پر چہلم امام حسین کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ28صفر کو شہادت امام حسین کی مجالس تھلہ حیدر شاہ اور تھلہ بھورا شاہ پر منعقد کی جائیں گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -