کراچی،اورنج لائن بس سروس شروعات کے باوجود مقصد حاسل نہ کرسی

  کراچی،اورنج لائن بس سروس شروعات کے باوجود مقصد حاسل نہ کرسی

  

       کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مختصر ٹریک والی اورنج لائن بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے تاہم یہ منصوبہ تاحال اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔کراچی میں نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس سے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 تک چلنے والی جدید بسیں عوام کیلئے مفید ثابت نہیں ہورہی ہیں۔سندھ حکومت کی اورنج لائن بس سروس کا سنگ بنیاد 2016 میں رکھا گیا تھا اور اسے 2018 سے پہلے مکمل ہوجانا تھا تاہم یہ 4 سال کے طویل انتظار کے بعد 2022 کے وسط میں مکمل اور فعال ہوا۔بی آر ٹی کا یہ مختصر ترین منصوبہ 4 کلومیٹر طویل ہے اوراس کا ٹریک بورڈ آفس سے شروع ہوکر اورنگی ٹاؤن ٹی ایم اے آفس پر ختم ہوتا ہے۔ اس مختصرروٹ کا مقصد اورنگی ٹاؤن کے رہائشیوں کو گرین لائن بس سروس تک سفر کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ لیکن طویل انتظار کے بعد بھی اورنگی ٹاؤن کے عوام کا یہ مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔اورنج لائن پر سفر کرنے والوں کو بورڈ آفس پر موجود گرین لائن کے اسٹاپ سے تقریبا آدھے کلومیٹر دور اترنا پڑتا ہے اوریہ بھی وجہ ہے کہ اورنج لائن میں سفر کرنے والوں کی تعداد کم ہے اور لوگ صرف ایئرکنڈیشن بسوں میں تفریح کیلئے اس کی سواری کررہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ اورنج لائن سروس اس وقت فائدہ مند ہوگی جب مسافر اس کے ذریعے بورڈ آفس پر موجود گرین لائن کے اسٹاپ تک پہنچ سکیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -