ٹانک، نامعلوم افراد کا پہاڑی سلسلے سے فائرنگ کے نتیجے میں دو ایف سی جوان زخمی
ٹانک(نمائندہ خصوصی) نامعلوم افراد کا پہاڑی سلسلے سے فائرنگ کے نتیجے میں دو ایف سی جوان زخمی، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا تحصیل مکین کے علاقہ مادار پہاڑی سلسلے سے نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ایف سی جوان فیصل آفریدی اور عید محمد شدید زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے رزمک ہسپتال منتقل کردیا گیا، ایف سی فورس کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کے ٹھکانوں شدید گولہ باری کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ مزکورہ وقوعے سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے گھروں کو خالی کرکے علاقے سے نکل مکانی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔