28ستمبر،عمران خان کابوریولا کاد ورہ متوقع،تیاریاں شروع

28ستمبر،عمران خان کابوریولا کاد ورہ متوقع،تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(تحصیل رپورٹر)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان28ستمبر کو ہماری دعوت پر بورے والا کا دورہ کریں گے جہاں وہ وکلا کنونشن سے خطاب کے علاوہ ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے یہ بات پی ٹی آئی کے راہنما سابق وزیر مملکت سید شاہد مہدی نسیم،امیدوار قومی اسمبلی سید سلمان مہدی اور پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے جوائنٹ (بقیہ نمبر3صفحہ نمبر6)
سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا سمیت ضلع وہاڑی کی اہم سیاسی شخصیات اور گروپوں کی طرف سے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا جبکہ عمران خان کے دورہ بورے والا کے موقع پر بھی کئی قد آور سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی عمران خان کی مقبولیت کا گراف ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور ہر محب وطن شخص عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے میں فخر محسوس کررہا ہے کیونکہ وہ پاکستانی قوم کو ایک خودار قوم بنانے کی جو جدوجہد کررہے ہیں اس میں انکی کامیابی کی منزل بہت قریب ہے28ستمبر کو عمران خان کی آمد پر بورے والا میں تاریخ ساز استقبال ہوگا اس حوالہ سے جلسہ عام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے19ستمبرکو ضلعی صدر اورنگ زیب خاں کھچی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوگا۔