ڈینگی لارواکی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک، سکریننگ مہم شروع

ڈینگی لارواکی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک، سکریننگ مہم شروع

  

ملتان(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے می قبرستانوں۔کباڑخانوں اور ٹائر (بقیہ نمبر11صفحہ نمبر6)

شاپس کی خصوصی سکریننگ کا آغاز کردیا گیا ہیاس حوالے سے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی زہر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ حساس مقامات اور قبرستانوں میں ڈینگی سپرے کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو نکاسی آب اور صفائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔رضوان نذیر نے بتایا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پراپرٹی سیل اور مالک پر مقدمہ ہوگا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں میں ڈینگی لاروا کی تلفی کے اقدامات کی انسپکشن کا ٹاسک بھی سونپا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -