نشترہسپتال،ایم ایس کی مصروفیت انتظامی امورالتواکاشکار،صورتحال سنگین

نشترہسپتال،ایم ایس کی مصروفیت انتظامی امورالتواکاشکار،صورتحال سنگین

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں انتظامی معاملات التوا (بقیہ نمبر34صفحہ نمبر6)

کا شکار ہونے لگے۔ کئی دنوں سے رکے دفتری دستاویزات پر دستخط نہ ہو سکے۔ذرائع  کے مطابق نشتر ہسپتال کے  ایم ایس کی مصروفیت اور طبیعت ناسازی کی وجہ سے پچھلے15دن سے انتظامی معاملات التوا کا شکار ہیں اور کئی ضروری کاغذات پر دستخط نہیں ہوئے۔اور اسی طرح  ہسپتال کے معاملات کو عارضی طور پر چلانے کے لیے ڈاک پر دستخط کرنے کا اختیار بھی کسی کو نہیں دیا گیا.اوٹ ڈور اور اپریشن تھیٹر میں ادویات کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر چکا ہے اور آئے روز مریضوں اور ہسپتال کے عملے میں لڑائی جھگڑا معمول کا حصہ بن چکا ہے. ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ انتظامی معاملات کو بہتر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے. بصورت دیگر ہسپتال کے انتظامی معاملات مزید متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -