ٹیوٹاملازمین،سٹاف کامطالبات منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ،نعرے

ٹیوٹاملازمین،سٹاف کامطالبات منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ،نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پریس کلب بہاولپور کے سامنے  TEVTA انتظامیہ کی بے حسی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ جس میں بہاولپور ڈسٹرکٹ کے تمام کالجز جی سی ٹی(بقیہ نمبر38صفحہ نمبر7)
 (میل/فی میل)،جی سی ٹی (ترنڈہ محمد پناہ)جی ایس ٹی سی (میل)،جی وی ٹی آئی (میل/فی میل)، آر ایم جی ٹی سی،اے ایم ٹی ایس،جی وی ٹی آئی بورسٹل جیل. جی ٹی ٹی آئی(یزمان،احمدپورایسٹ،لوھراں،حاصلپور،کہروڑ پکا،خیرپور)کے سٹاف نے شرکت کی۔یہ احتجاجی مظاہرہ  %25 ڈسپیرٹی الاونس جون 2021 سیاور%15سپیشل الاونس مارچ 2022 سے جو کہ ٹیوٹا ایمپلائز کو نہیں مل رہا ہے کیخلاف تھا۔یہ ریلی گرینڈ الائنس عہدیداران کی سرپرستی میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور اور ڈائریکٹر آفس بہاولپور سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی(فی میل) اور باقی تمام کالجز سے آئے سٹاف ممبران بھی پریس کلب پہنچے۔ شرکا نے اسلامیہ یونیورسٹی کی طرف سے آنے والی یک طرفہ ٹریفک کو روک دیا۔ گیٹ کے سامنے خوب نعرے بازی کی گئی۔مرکزی قائدین عتیق الرحمن کھوکھر،ظفر اقبال جوئیہ،مامون الرشید،،نوید اشرف نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔ندیم نواز اور فی میل کالج سے مس جویرہ نے میڈیا اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔مامون الرشید نے احتجاجی مظاہرے کا لائحہ عمل بتایا سید حیدر علی زیدی نے آخر میں سیلاب ذدگان اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کروائی۔اور یوں یہ آج کااحتجاجی مظاہرہ اختتام پذیر ہوا۔