ملتان،مختلف علاقوں میں چوریاں،ڈاکے،پولیس غائب

ملتان،مختلف علاقوں میں چوریاں،ڈاکے،پولیس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وا رداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق ذیشان نے زکریا پولیس کو درخواست دی کہ اس نے چونگی نمبر چھ پر ہوٹل بنا رکھا ہے دو ڈاکو اس کے ہوٹل میں داخل ہوئے اور اس(بقیہ نمبر38صفحہ نمبر6)
 کے منیجر عظیم سے 22  ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے محلہ اتفاق پورہ کے رہائشی محمد واجد نے حرم گیٹ پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کی دکان سے گیارہ لاکھ 70 ہزا رروپے چوری کر لئے ہیں گلگشت پولیس کے علاقے سے ظہور احمد، کوتوالی پولیس کے علاقے سے عابد اقبال اور نیوملتان پولیس کے علاقے سے شجاعت احمد کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے محمد مدثر نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ ا س کے گھر سے نامعلوم افراد نے تین عدد موبائل فون سیٹ چوری کر لئے ہیں الپہ پولیس کے علاقے سے عبدالرحمان کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا محب حسین نے الپہ پولیس کو درخواست دی کہ اس کے گھر سے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی گئی۔