شہدائے کربلاکاچہلم،ملتان سمیت مختلف شہروں میں مجالس

شہدائے کربلاکاچہلم،ملتان سمیت مختلف شہروں میں مجالس

  

ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر، وقائع نگار،ڈسٹرکٹ بیورو،سپیشل رپورٹر)چہلم حضر ت امام حسین مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا، مجالس عزا منعقد کی گئیں اور ماتمی جلوس نکالے گئے، مرکزی جلوس امام بارگاہ جوادیہ سے نکالا گیا جس کی قیادت لائسنسدار مظاہر (بقیہ نمبر15صفحہ نمبر6)

حسین الحسینی نے کی۔ جلوس کپڑی پٹولیاں، حسین آگاہی سے ہوتا ہوا براستہ گھنٹہ گھر رات گئے امام بارگاہ حضرت لعل شاہ  کچہری روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ ماتمی جلوس میں عزاداروں نے زنجیر زنی اور ماتمداری کی۔ جلوس سے قبل مجلس عزا سے ذاکرین نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں امام بارگاہ حیدریہ گل گشت، سورج میانی، درگاہ حضرت شاہ شمس اور دیگر مقامات سے بھی جلوس نکالے گئے۔علاوہ ازیں چہلم حضرت امام حسین کے جل موقع پر حسین آگاہی کے سیوریج کے گٹر ابل پڑے جلوس کے راستے میں سیوریج کا پانی جمع ہونے پر جلوس انتظامیہ نے حسین آگاہی باآر میں ماتمی جلوس روک لیا۔جنہوں واسا انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی بعد ازاں پولیس افسران کی مداخلت پر جلوس گھنٹہ گھر کی جانب روانہ کیا گیا۔دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ملتان ریجن میں چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے  ضلع ملتان میں 09 جلوسوں کی حفاظت کیلئے 1431 پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ضلع وہاڑی میں 02 جلوسوں کی حفاظت کیلئے 169 پولیس افسران و جوان، ضلع خانیوال میں 03 جلوسوں کی حفاظت کیلئے 160 پولیس افسران و جوان اور ضلع لودھراں میں 02 جلوسوں کیلئے 83 پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ملتان ریجن میں 57 مجالس کی حفاظت کیلئے 648 پولیس افسران و جوان تعینات تھے جلوسوں کے روٹس پر سنائپر تعینات، کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی گئی۔دریں اثناء مجلس و مرکزی ماتمی جلوس' چہلم امام حسین کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ قصرحسنین محلہ چاہ فتح خان زنانہ ہسپتال روڈ بہاولپورسے روانہ ہوکر سرکلرروڈ 'چوک فوارہ 'میلادچوک'عیدگاہ روڈ 'پرانی سبزی منڈی اورشمس کالونی سے ہوتاہوا کربلاماڈل ٹاؤ ن بی پراختتام پذیرہوا  چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں بعدازاں مجلس عزا مرکزی ماتمی جلوس قصرحسین محلہ چاہ فتح خان سے برامدہوکر اپنے مقررکردہ راستوں سے ہوتاہواکربلامیں اختتام پذیر ہوا جلوس میں عزاداران امام حسین نے نوحہ خوانی اورسینہ کوبی کی جلوس کے راستوں میں مومنین اورعزاداران امام حسین کیلئے شربت پانی کی سبیلیں اورلنگرکاوسیع انتظام تھا جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے راستے میں آنے والے چوک اورچھوٹی سڑکوں کوخاردارتاروں سے بندکررکھاتھاجلوس کمیٹی کے نگران میجر(ر)زاہدحسین صدرانجمن حسینیہ معین الواعظین تھے۔علاوہ ازیں منیجنگ ڈائریکٹر واساقیصر رضا کی ہدایت پر حضرت امام حسین کے چہلم کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کا سلسلہ ہفتہ کے روز جاری رہا جلوسوں کی گزرگاہوں پر فراہمی و نکاسی آب اور ارد گرد کے علاقوں میں سیوریج شکایات کے ازالے کے لئے تمام سیوریج اور واٹر سپلائی سب ڈویژنوں کی ٹیمیں متحرک رہیں منیجنگ ڈائریکٹر واساقیصر رضا کی ہدایت پر تمام ڈپٹی ڈائریکٹر زسیوریج نے شہر کے مختلف علاقوں میں چہلم کے جلوس روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا اور انتظامات کا سلسلہ شام گئے تک جاری رہا اس دوران سیوریج سب ڈویژنوں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ڈسلٹنگ سے متعلق رپورٹ پیش کی رپورٹ کے مطابق ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن نے البدر گرانڈ شاہ رکن عالم کالونی،عیدگاہ سیوریج سب ڈویژن نے پٹھان مارکیٹ، رشید آباد، نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن نے شاہ ٹان، حسین آگاہی چوک بازار، سورج میانی سیوریج سب ڈویژن نے عثمان کالونی، حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن نے محلہ ماتم واہ، دربار بھاون شاہ والی، ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن نے بستی نوناں والی، محبوب کالونی،مدینہ کالونی میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی اور تمام افسران جلوس کے منتظمین،لائسنسداران سے بھی مکمل رابطے میں رہے اور جلوس روٹس پرواسا سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ کیا گیا۔علاوہ ازیں چہلم سید الشہدا  و شہدائے کربلا  کیسلسلہ میں  ماتمی جلوس  امام بار گاہ جوادیہ النگ دہلی گیٹ سے دن 1 بجے لائسنسدار مظاہر حسین الحسینی اور مرکزی تنظیم لائسنس داران کے صدر مزین عباس چاون،بشارت عباس، امتیاز صدیقی کی قیادت میں برآمد ہوا محلہ کپڑی تیلیاں، گلی چانگاں بلیل، حسین آگاہی،سرکلر روڈ،لوہاری گیٹ،گھنٹہ گھر،گلی امام دین سے آستانہ حضرت پیر لعل شاہ مشہدی رات 9 بجے اختتام پزیرہوا،جلوس سے قبل مجلس عزا ہوئی جس سے علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، نوید عاشق،مظاہر حسین، عمار مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے ذریعے ہم ملک میں امن و رواداری کو فروغ دیتے ہیں ہم پاکستان کے شہری ہیں پاکستان سے ہمیں محبت ہے ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور عزاداری کو ہمیشہ فروغ دیتے رہیں گیجبکہ ظہرین کی نماز علامہ  مجاہد عباس گردیزی کی اقتدا میں ادا کی گئی دوران جلوس سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیئے گئے تھے شرکا جلوس کے لیئے نیاز اور سبیلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔دریں اثناء کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ہمراہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر جلوس کے روٹس اور مجالس کی جگہوں کا معائنہ کیا. کمشنر نے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور ان سے معلومات حاصل کیں۔مجالس اور جلوس کے منتظمین نے سہولیات اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت اور روٹس کی پابندی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور نے کہا کہ مجالس کے روٹس جلوس کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس،سول ڈیفنس کے علاؤہ رینجرز کی چھ گاڑیاں ڈیوٹی پر ہوں گی۔مرکزی جلوس روٹس اور مجالس کی جگہوں پر 28 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے سی شکیب سرور،ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے ضلعی کنٹرول روم ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چہلم کے موقع پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین کیلئے سروے سرگرمیوں بارے ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،صابرحسین،اسسٹنٹ کمشنر فرخ جاوید دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی ایمر جنسی آپریشن روم مانیٹرنگ نظام میں مؤثر کردار ادا کررہا ہے،مختلف لوکیشنز پر لگائے گئے کیمروں کی مدد سے موقع پرصورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اسی فورم سے متعلقہ محکموں کو اطلاع کے علاوہ اقدامات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے،ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قیام امن میں مدد مل رہی ہے، بروقت اقدامات کی بدولت معاملات میں بدستور بہتری کی طرف گامزن ہیں،حکومت پنجاب اپنے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے جس کا مقصد عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے،ڈپٹی کمشنر اور رکن صوبائی اسمبلی کو اس دوران کنٹرول روم کی ورکنگ  بارے بریفنگ بھی دی گئی۔دریں اثناء ڈی پی او محمد علی وسیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے جلوس کا وزٹ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیادوران وزٹ ڈی پی او نے پولیس کی طرف سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سٹی کو چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے تمام پروگرامز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی پی او نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔دریں اثناء چہلم سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ و شہدائے کربلا کے سلسلہ میں ملتان کا آخری چہلم کا ماتمی جلوس آج 21 صفر 18 ستمبر بروز اتوار 12 بجے دن رہائش گاہ سید عمران حسین نقوی مرحوم سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس وہاڑی روڈ سے12 بجے برآمد ہو گا جلوس سے قبل صبح 9 بجے مجلس عزا شروع ہو گی علامہ ریاض حسین جوہری دیگر خطاب کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -