محکمہ سکولز،اساتذہ،سٹوڈنٹس پرنئی پابندیاں،مراسلہ روانہ

محکمہ سکولز،اساتذہ،سٹوڈنٹس پرنئی پابندیاں،مراسلہ روانہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)محکمہ سکولز نے پرائیویٹ اورسرکاری سکولوں میں طلبا وسٹاف پر  ہاف بازو والی شرٹ اور اوپن شوز پہننے پرپابندی لگادی،  اس سلسلے  میں جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں یہ بات مشاہدے میں آی(بقیہ نمبر16صفحہ نمبر6)

 کہ پنجاب میں ڈینگی تیزی سے پھیل رہاہے،لاہور اورراولپنڈی میں اس کے مریضوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے،جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی مریض بڑھ رہے ہیں اس لئے تمام سکولز اور ادارے مقررہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کویقینی بنائیں،اجلاس میں بتایاگیاکہ جو مریض سامنے آئے ان میں سے 47فیصد  مریض ایسے تھے جن کو گھٹنوں، کہنیوں اور پاوں پرمچھر نے کاٹا تھا جس پر فیصلہ کیاگیا کہ تمام سرکاری اورپرائیویٹ سکول اس بات کویقنی بنائیں گے تمام طلبا اور سٹاف پوری بازو کی شرٹ پہنیں گے جبکہ بند بوٹ استعمال کیا جائے گا،تمام سی ای اوز، فوکل پرسنز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدارآمد کرائیں ورنہ ان کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی ہوسکتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -