رحیم یارخان،فرینڈزفاؤنڈرالائنس کاکلین سویپ

رحیم یارخان،فرینڈزفاؤنڈرالائنس کاکلین سویپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان،صادق آباد(بیورورپورٹ، نامہ نگار)چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری رحیم یارخان کے سالانہ الیکشن 2022-23 کاانعقاد ہوا۔ فرینڈزفاؤنڈر(بقیہ نمبر17صفحہ نمبر6)
الائنس نے کارپوریٹ اورایسوسی ایٹ کلاس کی تمام سیٹوں پرکلین سویپ کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روزچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری رحیم یارخان کے الیکشن ہوئے جس میں فرینڈزفانڈرالائنس اورفرینڈزبزنس فورم کے درمیان کانٹے دارمقابلہ دیکھنے میں آیادن بھرووٹ کاسٹنگ کے دوران روایتوں حریف گروپوں کے درمیان توں تقرارہوتی رہی رات گئے تک موصول ہونے والے غیرحتمی نتائج کے مطابق فرینڈزفاؤنڈرالائنس کے امیدواران کارپوریٹ کلاس سابق صدرامتیازاحمد، میاں عامرشہباز، عاطف غفار، عامرعزیز، عبدالصد، اشفاق وڑائچ اورایسوسی ایٹ کلاس سے میاں محمدآصف محمود، قاری ظفراقبال، عبدالوحیدبھٹی، عادل سہیل، م حموداحمدچوہدری اورمحمدحفیظ نے کامیابی حاصل کرلی ہے نتائج سامنے آنے کے ساتھ ہی فرینڈزفانڈرالائنس کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پرجشن منایا، ممبران کی بڑی تعدادنے سرپرست اعلی حاجی محمدابراہیم، میاں عامرشہبازکوپھولوں کے ہاروں سے لادھ دیااورمبارک باددی۔اس موقع پرفرینڈزفانڈرالائنس کے سرپرست اعلی حاجی محمدابراہیم اورمیاں عامرشہبازنے اپنے خطاب میں کہاکہ فانڈرگروپ نے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری رحیم یارخان کی بنیادرکھی اوراب اس کے ساتھ شامل ہونے والے فرینڈزگروپ شامل ہونے سے چیمبرآف کامرس کی بنیادیں مزیدمضبوط ہوگئی ہیں انشا اللہ تاجربرادری کے حقوق اورصنعت وکاروباری کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے اورتمام دوستوں کوساتھ لے کرچلیں گے میاں عامرشہبازنے کہاکہ آج کے دن تمام منفی سیاست کاقلع قمع ہوگیاہے انشا اللہ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں نئی روایات اوردورجدیدکے روجھانات کے مطابق تاجربرادری کوسہولیات فراہم کی جائیں گی۔دریں اثناء 17ستمبر کو ھونے والے رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں حاجی محمد ابراہیم گروپ نے تمام 12 سیٹیں جیت کر فرینڈ گروپ کے اقتدار کے سورج کو غروب کردیا یاد رہے کہ طویل عرصہ سے چیمبر کی سیاست میں کامیاب رہنے والے چودھری شفیق پر بہت الزام عائد کیے گئے جن میں ایک چودھری شفیق آف میڈ وے ھوٹل والے کی پولیس حراست میں بیماری اور پھر موت نے تاجر برادری کو ان سے متنفر کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے آج ان کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا۔