نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،بلوچستان کو38رنزسے شکست

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،بلوچستان کو38رنزسے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹی رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کے میچ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو38رنز سے مات دیدی 175رنز  کے تعاقب میں بلوچستان کے بلے باز ایک کے بعد ایک(بقیہ نمبر18صفحہ نمبر6)
 پویلین لوٹتے رہے پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی حارث سہیل نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی خرم شہزاد نے دو چھکوں کے ساتھ 17رنز بنائے معاذ خان اور خرم عثمان نے تین،تین  عباس  آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے والے صاحبزادہ فرحان کی دلکش سنچری کی بدولت خیبر پختونخوا نے 175رنز بناے  افتتاحی بلے باز نے حریف باولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے چھ چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے ریحان آ فریدی نے چھ چوکوں کے ساتھ 34رنز بنائے کامران غلام نے 26رنز کی اننگز میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا جنید خان نے دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔دریں اثناء قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے میچ سے قبل آ ندھی کی انٹری کی وجہ میچ تاخیر شکار ہوگیا شدید آ ندھی کے باعث بانڈری لائن پر موجود تمام بورڈ گر گئے تیز ہوا کی وجہ سے گرانڈ سٹاف کو انتظامات کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔علاوہ ازیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ سے باہر ہونیوالے فاسٹ بالر خراب کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کے پہنچ گئے حسن علی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ میں خراب کارکردگی کی وجہ سے قومی ٹیم میں ان آ وٹ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے فارم کی بحالی کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔