پاکستان،انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی  سیریز 20ستمبرسے شروع،شائقین کوزیادہ تعدادمیں سٹیڈیم آنیکی دعوت

پاکستان،انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی  سیریز 20ستمبرسے شروع،شائقین کوزیادہ ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)چیئرمین پی سی بی نے عوام سے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں سٹیڈیم آنے کی درخواست کی ہے (بقیہ نمبر40صفحہ نمبر7)

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ فینز سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلا میچ آکر ضرور دیکھیں، انہوں نے کراچی کی عوام سے درخواست کی ہے کہ پہلے میچ کی آمدنی سیلاب زدگان کے لئے وقف ہے۔اس لئے زیادہ تعداد میں آئیں اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی پہلے ہی اس کی آمدنی سیلاب زدگان کے لئے وقف کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو بیک کریں،سپورٹ کریں۔بابر اعظم کے لئے پرجوش ہوں۔اس ٹیم نے پاکستان کو جتوانا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -