بہاولپورمیوزیم جنوبی پنجاب کی ثقافت کاامین،الطاف بلوچ

بہاولپورمیوزیم جنوبی پنجاب کی ثقافت کاامین،الطاف بلوچ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو،بیورورپورٹ) بہا ولپور میوزیم جنوبی پنجاب کی ثقافت کا امین ہے۔ یہ خطہ ثقافتی اور تہذیبی(بقیہ نمبر37صفحہ نمبر6)

 حوالے سے زرخیز ہے۔یہاں کی ثقافت کے تمام رنگ میوزیم میں محفوظ ہیں جبکہ چولستان کا منفرد کلچر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ ریاست بہاول پور کے نوادرات، گندھارااور انڈس سولائزیشن میوزیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں معاون ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب الطاف خان بلوچ نے بہاول پور میوزیم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور میوزیم کا قیام اس خطہ میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ دریں اثناڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب الطاف خان بلوچ کو خوش آمدید کہا اور نو تعمیر فرنٹ ایلیویشن اور سر صادق محمد خان میموریل ہال و گیلری کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رشید احمد ارشد اورپی آر او بہاول پور میوزیم نادیہ نورین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم نے بتایا کہ بہاول پور میوزیم کی عمارت سٹیٹ آف دی آرٹ ہے جہاں ریاست بہاول پور کی نوادرات کو نمایاں طور پر ڈسپلے کیا جائے گا تاکہ بیرون ممالک سے وزٹ کرنے والے وفود، تاریخ کے طلبا و طالبات اور ریاست کے مختلف پہلو ں پر تحقیق کرنے والے محققین استفادہ کر سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میوزیم میں پورا سال سالانہ کیلنڈر کے تحت ثقافتی و ادبی سرگرمیاں، سیمنارز، سمپوزیم، قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں سمیت مقامی،قومی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل ایام کو بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میوزیم انتظامیہ اپنے وزیٹرز کو مصدقہ معلومات اور اچھا ماحول فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -