ٹائم آف یوزمیٹرزاستعمال کرنیوالے بجلی صارفین کیلئے پیک آورزفائنل
ملتان(خصوصی رپورٹر)وزارت توانائی (پاورڈویڑن)اسلام آباد نے ٹائم آف یوز(ٹی اویو)میٹرز استعمال کرنے والے صارفین کے لئے پیک اور آف پیک آورز (بقیہ نمبر42صفحہ نمبر7)
کے اوقات کار جاری کردئیے ہیں۔ دسمبر تافروری کے دوران پیک اوقات کار پانچ بجے شام سے نو بجے رات، مارچ سے مئی کے دوران چھ بجے شام سے دس بجے رات،جون سے اگست کے دوران سات بجے سہ پہر سے گیارہ بجے رات اور ستمبر سے نومبر کے دوران پیک آورز کی ٹائمنگ چھ بجے شام سے دس بجے رات تک ہوگی جبکہ پورے سال میں دن کے بقایا20گھنٹے آف پیک اوقات کار ہوں گے۔