عوام موجودہ امپورٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں:شوکت یوسفزئی

 عوام موجودہ امپورٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں:شوکت یوسفزئی

  

       پشاور (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام موجودہ امپورٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں کیونکہ یہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ان سے معیشت نہیں سنبھالی جارہی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے ملک میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن مظفرخان اور مسلم لیگ ن کے گل شیر وان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل الپوری کے چیئرمین وقار احمد خان،تحصیل بشام کے چیئرمین سدیدالرحمان ویلج کونسل چیئرمین روح الامین پارٹی کے سینئر کارکنان حمید خان، عزت خان اور جنت گل بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کے مفلر اور ٹوپیاں پہنائیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ختم کی گئی کیونکہ وہ عوام اور ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے انہوں نے کہا کہ آج حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے اور جعلی مقدمات بنا رہے ہیں تحریک انصاف کا کوئی بھی کارکن نہ خوف زدہ ہے نہ ڈرنے والا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے واحد نجات دہندہ ہیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکمرانوں سے حکومت اور معیشت نہی سنبھالی جارہی ہے، روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت میں 70 فیصد وزراء ضمانت پر ہیں جو کسی بھی وقت کرپشن کے کیس میں جیل جا سکتے ہیں جتنی دیر یہ حکومت رہتی ہے پاکستان اور عوام مشکل میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے متاثرین کے لیے وفاقی حکومت کچھ نہیں کر رہی اور اپنا پورا زور عمران خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات بنانے میں لگا رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے عوام سے ملے اور بہت جلد ان کی مشکلات حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان ڈی آئی خان، ٹانک، پشاور اور چارسدہ کے سیلاب متاثرین سے سے ملے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا میں صرف میڈیا پر آنے کے لئے دورے کر رہے ہیں انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پوری منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور ان کو جعلی مقدمات میں پھنسا نے کی سازش ہورہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے پیچھے پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے اگر امپورٹڈ حکومت نے عمران خان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت جلدہی کال دینے والے ہیں وہ جب کال دیں گے تو پوری قوم سڑکوں پر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ بدل چکا ہے اب عوام میرٹ پر ووٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لانا میری کوشش ہوگی

مزید :

صفحہ اول -