سرکاری سامان خوردبرد،سزایافتہ تحصیل سپورٹس آفیسرخانیوال تعیناتی کیلئے سرگرم،سفارشیں،رابطے شروع

سرکاری سامان خوردبرد،سزایافتہ تحصیل سپورٹس آفیسرخانیوال تعیناتی کیلئے ...

  

خانیوال(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)لاکھوں روپے اور محکمہ کا سامان خور(بقیہ نمبر44صفحہ نمبر7)

دبرد کرنے والے سزا یا فتہ تحصیل سپورٹس آفیسرنے دوبارہ خانیوال ضلع میں آتے ہی کرکٹ ٹورنامنٹ پہ ڈیزل اور انر جی سو ر اور دیگر سامان ملازمین سے چوری کروایا دیا۔چھ ماہ پہلے محکمانہ انکوائری میں قصور وارہونے باوجود نہ تو ابھی تک محکمانہ سامان جو خود بر د کیا تھا واپس ہوا اورنہ سپورٹس ایسوسی ایشنزکلبوں اور دیگر کئی افراد کے بقا یا جات ملے سیاسی اثرورسوخ کے ذریعے میاں چنوں آڈر کرواکے خانیوال دوبارہ آنے کی تیاری۔تفصیلات کے مطابق حبیب ڈ ھکو سابقہ تحصیل سپورٹس خانیوال جس پر محکمانہ انکوائری کے دوران محکمہ کا لاکھوں روپے کا جمنازیم سے سامان خوردبرد اور سپورٹس فنڈز سے کھلاڑیوں کے لاکھوں روپے ہضم کرلیے تھے جبکہ سپورٹس جمنازیم سے لاکھوں روپے غیر قانونی طور پر اکاؤنٹ سے جعلی دستخط کر کے نکلوالے تھے انکوائرای میں ثابت ہو نے پرچکوال ٹرانسفرکر دیا گیا تھا اور دو سال کیلئے ترقی بھی روک دی گئی تھی جبکہ حبیب ڈھکو پر سنگین الزامات بھی ثابت ہوچکے تھے لیکن چندہ ماہ بعدہی حبیب ڈھکو نے سیاسی ا ثر ورسوخ سے اپنا ٹرانسفر دوبارہ میاں چنوں کروالیا اور آتے ہی میاں چنوں فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے والوں کا رات کو ڈیزل کا ڈر م ملازمین سے آدھا چوری کروالیااو رکئی درجن انر جی سوراور بلب اتروالیے جو ٹورنامنٹ آرگنانزنے اس کے دفتر سے برآمد کر لیے معاملہ منت سماجت کے بعد دبا دیا گیا خانیوال کی سپورٹس تنظیموں،کلبوں اور کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا ہے کہ تعینات ہونے والے تحصیل سپورٹس آفیسر کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -