ملکی تاریخ میں مہنگائی ریکارڈ حدوں کو چھو رہی ہے، شاہ محمود  

  ملکی تاریخ میں مہنگائی ریکارڈ حدوں کو چھو رہی ہے، شاہ محمود  

  

 ملتان(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں مہنگائی ریکارڈ حدوں کو چھو رہی ہے،پی پی‘ ن لیگ اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مہنگائی اورملکی بحران کی ذمہ دار ہیں، امپورٹڈ حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر گرا کر موجودہ ملکی حالات سے بری الزمہ نہیں ہوسکتے، عوام تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور اور امپورٹڈ حکمرانوں کے 5 ماہ کی مہنگائی کا موازنہ کریں، پنجاب اور سندھ کی عوام نے امپورٹڈ حکمرانوں کو ضمنی انتخابات میں مسترد کیا، عوام  بڑھتی ہوئی مہنگائی کا غصہ 16اکتوبرکو بیلٹ پیپر پر تیر کو مسترد کرکے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت روز بروز گر رہی ہے،ملک میں سیاسی استحکام کیلئے واحد حل فوری انتخابات کا اعلان ہے،اگر انتشار سے بچنا ہے تو انتخابات کی طرف جانا ہوگاورنہ ملکی حالات روز بروز بگڑتے جائیں گے اور قابومیں آنا مشکل ہو جائیں گے اور حالات کی ذمہ داری امپورٹڈ حکمرانوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہا اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ حکومت لڑکھڑا رہی ہے،ہچکچلوں میں ہے، چند دن کی مہمان ہے انہیں گھر جانا ہوگا۔

 شاہ محمود  

مزید :

صفحہ اول -