ملتان، ذخیرہ اندوز کیخلاف آپریشن شروع، 3فلور ملز، 10دکانیں سیل 

ملتان، ذخیرہ اندوز کیخلاف آپریشن شروع، 3فلور ملز، 10دکانیں سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کا نوٹس لیتے ہوئے آٹے کی ذخیرہ اندوزی و مصنوعی قلت کے خلاف میگا کریک ڈان(بقیہ نمبر19صفحہ نمبر6)
 کا آغاز کردیا ہے۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور سرکاری آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر 3 فلور ملز اور 10 دکانیں سیل کردیں۔اس موقع پرفوڈ گرین انسپکٹر چوہدری مزمل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے فلور ملز اور دکانوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری آٹے کی گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔فلور ملز کوٹے کی مطابق مارکیٹ میں سپلائی دیں بصورتِ دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا ہے کہ آٹے کی خورد برد پر دکانداروں کو 3 سال قید کی سزا ہوگی جبکہ ضلع بھر میں گندم و آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
رحیم یارخان،صادق آباد(بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر)فوڈ انسپکٹر مہران واہلہ اور اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد جتالہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گندم کے تین کنٹینرز کو پکڑا لیا،اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد جتالہ نے بتایا کہ پنجاب میں گندم کی قیمت 3000 روپے اور سندھ میں 4000ہونے کی وجہ سے منافع خور اپنی گندم کو پابندی کے باوجود پنجاب (بقیہ نمبر26صفحہ نمبر6)
سے سندھ سمگل کرنے میں مصروف ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے تین کنٹینرز کو پکڑ لیا گیا ہے گندم کی سملنگ روکنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔