یونیسف وفدکاراجن پورکادورہ،ڈپٹی کمشنرسے ملاقات،سیلاب،امدادی سرگرمیوں پربریفنگ،نقصان کاجائزہ

یونیسف وفدکاراجن پورکادورہ،ڈپٹی کمشنرسے ملاقات،سیلاب،امدادی سرگرمیوں ...

  

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم سے یونیسف کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رود کوہی(بقیہ نمبر22صفحہ نمبر6)

 سیلاب2022،امدادی سرگرمیوں اور نقصانات بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے55602راشن بیگ،11950آٹے کے تھیلے،20927خیمے،9075مچھر دانیاں سمیت پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب میں 13افراد کی وفات ہوئی جبکہ3361افراد زخمی ہوئے۔محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی اور سیلابی علاقوں میں ونڈا اور چارہ بھی تقسیم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم نے کہا کہ جہاں جہاں پانی خشک ہو گیا ہے وہاں متاثرین کی گھروں کو واپسی شروع ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے سیلابی علاقوں میں فری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر گھروں کے نقصانات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر یونیسف سے عبد اللہ فادل،ویل براٹ،ڈاکٹر شفیق،زاہدہ منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف ڈوگر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،سی ای او تعلیم وزیر علی آغا،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حسن مجتبی کے علاوہ محکمہ صحت،ایری گیشن،رودکوہی،ہائی وے اور دیگر محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -